10 مئی 2014 - 07:21
سیکیورٹی فورسز کا جامعۃ الازہر کے ہوسٹل پر حملہ

سیکیورٹی فورسز کا جامعۃ الازہر کے ہوسٹل پر حملہ مصر میں سیکیورٹی فورسز نے اخوان المسلمین سے وابستہ طالب علموں کو منتشر کرنے کے لئے جامعۃ الازہر کے ہوسٹل پر حملہ کردیا۔

ابنا: مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کی سیکیورٹی فورسز نے اخوان المسلمین کے حامی طالب علموں کے اجلاس کو منتشر کرنے لئے الازہر یونیورسٹی کے ہوسٹل کو اپنے گھیرے میں لیکر طالب علموں پر حملہ کردیا اور یونیورسٹی جانے والی شاہراہوں کو بند کرنے کے بعد ہوسٹل میں رفت و آمد پر پابندی لگادی۔
اس رپورٹ کے مطابق مصر کی سیکیورٹی فورسز نے اس دوران جلسے طالب علموں کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی ہی لیکن یونیورسٹی طلبہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ مصر میں یہ احتجاجی مظاہرے اس ملک کے منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے جاری ہیں۔ مصر میں صدارتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی حکام نے ملک میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

.......

/169