8 مئی 2014 - 14:36
امریکی صدر پر کانگریس کا دباؤ

امریکی کانگریس ایسا بل بنا رہی ہے جس کی رو سے امریکی صدر پر یہ ضروری ہوگا کہ وہ کانگریس کو ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرے۔

ابنا: واشنگٹن فری بیکن ویب سائٹ کے مطابق امریکی کانگریس، اپنے اس بل کے مطابق صدر اوباما پر یہ لازمی قراردینا چاہتی ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت نیزایران کی جانب سے جنیوا معاہدے پر عمل درآمد یا مخالفت کے بارے میں کانگریس کو مطلع کریں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کو چھے ماہ ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر صیہونی حلقوں نے ان مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے اپنی مذموم کوششیں تیز کردی ہیں اور امریکی کانگریس میں یہ بل بھی ان ہی کوششوں کا حصہ ہے۔ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے نئے مذاکرات میں حتمی معاہدے کے مسودے کے بارے میں گفتگو ہوگی۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاوس نے تجویز پیش کی تھی کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے جاری مذاکرات پر کانگریس کو نگرانی کا حق نہ دیا جائے۔

.......

/169