8 مئی 2014 - 12:10
یمن میں امریکی سفارتخانے کو بند کردیاگیا

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جن پساکی نے بدھ کو اعلان کیا کہ صنعا میں ان کے ملک کا سفارتخانہ، غیرملکیوں اور مغربی مقامات پر حملوں کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

ابنا: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جن پساکی نے بدھ کو اعلان کیا کہ صنعا میں ان کے ملک کا سفارتخانہ، غیرملکیوں اور مغربی مقامات پر حملوں کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ پساکی نے کہا کہ امریکہ، یمن میں سیکورٹی کی صورت حال پر نظر رکھےہوئے ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی سفارتخانے کو دوبارہ کھول دےگا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں یمن میں اس ملک کے سفارتخا نے کے خلاف کسی خاص دھمکی کی طرف کوئی اشارہ نہيں کیاگیا۔واضح رہے کہ یمن میں دو روز قبل ایک فرانسیسی کوگولی مارکر ہلاک کردیاگیا تھا۔

.......

/169