7 مئی 2014 - 11:16
مغربی افغانستان میں کار بم دھماکہ، آٹھ افراد جانبحق

مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العالم کے مطابق یہ کار بم دھماکہ، شینڈنڈ کے علاقے میں ہوا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد، ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ابھی تک کسی نے اس کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکام، اس قسم کے دھماکوں کا ذمہ دار، طالبان کو قرار دیتے رہے ہیں۔ادھر صوبے فاریاب کے ایک اعلی سیکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس صوبے کے سیکیورٹی سربراہ، کولیان کے علاقے میں ان کی گاڑی کے راستے ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔اس بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ افغان وزارت داخلہ نے حال ہی میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کو بھاری جانی نقصان پہنچائے جانے کا دعوی کیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز