ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں یوم معلم کی مناسبت سے مثالی اساتذہ کے اجتماع میں کہا کہ ہمیں اعتدال اور فہم و بصیرت کی راہ اختیار کرنی چاہیئے اور یونیورسٹیوں ميں تنقید قبول کرنے اور پرامن ماحول قائم رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے اور اگر کوئی مسئلہ پیش کیا جائے تو اس کا واضح جواب دیا جائے۔ جناب روحانی نے یہ سوال کیا کہ کیا دنیا میں کوئی ایساملک ہے، جو یہ کہہ سکے کہ وہ علمی شعبے میں دنیا سے بے نیاز ہے ؟ انہوں نے کہا کہ دوسروں سے سیکھنا چاہيئے اور موجودہ حالات میں اس بات کا جائزہ لینا چاہیئے کہ یونیورسیٹی کس طرح سے، پیداوار ، مفید و موثر خدمات ، قومی ثروت اور عوامی زندگي بہتر بنانے میں مفید واقع ہوسکتی ہے۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے اسی طرح ایرانی معاشرے کی علمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دنیا اور ایران کے تقاضوں کی شناخت کو یونیورسٹیوں کی جانب سے مورد تاکید قرار دیا اور کہا کہ سیاسی مشکلات و مسائل کا حل، محض نعرے بازی نہیں ہے بلکہ اس کی راہ تلاش کرنا ہے۔
.......
/169