ابنا: ایران کے دارالحکومت تہران کی اسلامی کونسلوں کے نائب سربراہ مرتضي طلائی نے سفارتی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کارکردگی کا جائزہ لیاہے۔ مرتضی طلائی نے آج تہران سے شائع ہونے والے روزنامہ آرمان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو عالمی حالات کےمرکز کے مقام پر پہنچا دیا ہے۔تہران کی اسلامی کونسلوں کے نائب سربراہ نے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں ایران کا اسلامی جمہوری نظام، عالمی سطح پر بہترین جوڑ توڑ اور علاقائی اثر و نفوذ کے ساتھ روشن مستقبل کے بارے میں سوچتا ہے۔مرتضی طلائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے اقتصادی ترقی کےلئے ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے کے لئے کامیاب اقدامات کئے ہيں۔
.......
/169