3 مئی 2014 - 11:03
شام میں دہشتگردوں کے حملے،11 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

شام میں ہونے والے دو خود کش دہشتگردانہ بم دھماکوں میں 11 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شام کے مشرقی صوبے حماہ میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خودکش حملہ آور، گاڑیوں میں سوار تھے۔ ان خود کش دہشتگردانہ حملوں میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جن میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔ تین روز قبل حمص میں بھی اسی طرح کے خود کش دہشتگردانہ کار بم دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ شام میں سرگرم مسلح دہشتگردوں کو علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور شام کے مختلف علاقوں سے گرفتار کئے جانے والے مسلح دہشتگردوں نے بھی تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انھیں سعودی عرب سمیت علاقے کے بعض ملکوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

.......

/169

لیبلز