3 مئی 2014 - 10:51
حکومت پاکستان پر تنقید

پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین نے اپنے ملک کی حکومت کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والے دینی مدارس کے خلاف کاروائی نہ کئے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری سیاسیات، ناصر عباس شیرازی نے ایمنیسٹی انٹر نیشنل کی جانب سے پاکستان میں بعض دینی مدارس کے ہاتھوں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلائے جانے اور دہشتگردانہ تربیت اور گروہ طالبان کیلئے چندہ اکھّٹا کئے جانے کے بارے میں رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد، اس قسم کے دینی مدارس کے خلاف حکومت کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کئے جانے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے ان مدارس کو چھوٹ دیئے جانے سے ہی پاکستان کے حالات اتنے زیادہ خراب ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے بعض دینی مدارس، دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہیں اور حکومت پاکستان، ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے۔  بعض ذرائع کے مطابق پاکستان میں تین سو کے قریب ایسے مدارس موجود ہیں جو اس ملک میں دہشتگردی پھیلانے میں سرگرم ہیں جن میں سے زیادہ تر اس ملک کے صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہیں۔

.......

/169