1 مئی 2014 - 15:19
ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنایا جائے

عراقی وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن سے، ووٹوں کی گنتی شفاف بنائے جانے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے کل اس ملک ميں پارلیمانی انتخابات کے اختتام کے بعد ایک بیان میں کہا کہ عراقی حکومت نے انتخابات کو وقت پر کرانے کے حوالے سے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے اور اب الیکشن کیمشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائے۔ مالکی نے اس بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ اور موقع پرست عناصر انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوسکے اور عراق کی سکورٹی فورسیز نے بھی انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری پر عمل کیا ہے۔ دوسری جانب عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے بھی پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے فوری اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عمار حکیم نے کہا ہے عراق کے پارلیمانی انتخابات اپنے اختتام کو پہنچے اور اب اس ملک کے عوام کی خوشی اس وقت مکمل ہوگي جب انتخابات کے نتائج کسی تاخیر کے بغیر اعلان کئے جائيں اور نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس جلد جلد از تشکیل پائے ۔ عراق کے الیکشن کمیشن کے سربراہ مقداد شریفی نے بھی کہا ہے کہ اس ملک کے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج آئندہ بیس سے ایک ماہ کے اندر اعلان کردیئے جائیں گے ۔ اقوام متحدہ میں عراق کے نمائندے محمد علی حکیم نے بھی کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات نے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے اس ملک کے عوام کے عزم کو ظاہر کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ کل عراق میں تیسرے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ عراق کے الیکش کمیشن کے مطابق انتخابات کا ٹرن آؤٹ باسٹھ فیصد رہا۔  کل بدھ کو عراق میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں تین سو اٹھائیس نشستوں کے لئے نو ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔

.......

/169