29 اپریل 2014 - 15:06
عراق کے عام انتخابات اور خواتين

عراق ميں ذرائع کا کہنا ہے کہ پارليماني انتخابات کے دوران ملک کي خواتين ميں کافي جوش و خروش پايا جارہا ہے -

 

ابنا: العراقيہ ٹيلي ويژن چينل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عام انتخابات ميں حق رائے دہي رکھنے والوں ميں آدھي تعداد خواتين کي ہے کہا کہ چونکہ اس بار کے عام انتخابات ميں خاتون  اميدواروں کي تعداد بھي پہلے کے مقابلے ميں خاصي زيادہ ہے اس لئے ملک کي ووٹرخواتين بھي کافي پرجوش نظر آرہي ہيں -

عراق کي وزير مملکت برائے امور خواتين ابتہال کامد الزيدي نے اس بار کے عام انتخابات ميں خاتون اميدواروں کي وسيع شرکت کے بارے ميں کہا کہ خواتين کي يہ مشارکت اس بات کو ثابت کرتي ہے کہ وہ ملک کے سياسي معاملات ميں پوري طرح حصہ لے رہي ہيں –

الزيدي نے خواتين کي سياسي ميدان ميں وسيع شرکت کو عراق کا ايک اہم موضوع قرارديا اور کہا کہ ملک کي حساس صورتحال کے پيش نظر موجودہ عام انتخابات ميں  عراقي عوام خاص طور پر خواتين کي وسيع شرکت عراقي عوام کے لئے بہت ہي اہميت رکھتي ہے –

عراق ميں عام انتخابات کے لئے پولنگ بدھ تيس اپريل کو ہوگي جس کے لئے سياسي جماعتوں کے الگ الگ چھتيس سياسي اتحاد اور دھڑوں نے اپنے اميدوار کھڑے کئے ہيں –

عام انتخابات کے موقع پر ہر قسم کے دہشت گردانہ واقعے کا مقابلہ کرنے کے لئے سيکورٹي کے انتظامات انتہائي سخت کرديئے گئے ہيں

انتخابات کے عمل کو پرامن ماحول ميں يقيني بنانے کے لئے ساڑھے سات لاکھ سيکورٹي اور فوجي اہلکاروں کو تعينات کيا گيا ہے –

.......

/169