اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی ایک عدالت نے آٹھ عام باشندون کو ’’الدیر‘‘ کے علاقے میں سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کے جرم میں عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے۔
العام کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق نے بحرین کے ۸ باشندوں کو عمر قید سزا دینے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ انہوں نے الدیر کے علاقے میں ہوئے مظاہروں میں شرکت کی تھی۔
دوسری اطلاعات کے مطابق بحرین کی جیلوں میں قیدیوں کو سخت سے سخت سزائیں اور شکنجے دئےجانے ہیں جبکہ قیدیوں کا کوئی خاص جرم نہیں ہوتا ان کا سب سے بڑا یہی جرم ہے کہ وہ حکومت سے اپنے حقوق کی مانگ کرتے ہیں جبکہ حکومت بجائے ان کے حقوق کی ادائگی کے انہیں جیلوں میں بند دیتی اور شکنجے دیتی ہے۔
بحرین کے ہیومن رائٹس واچ نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ ہونے والے ناجائز سلوک کی نسبت تشویش کا اظہار کیا ہے اور عالمی انسانی حقوق اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین کے داخلی مسائل میں مداخلت کرتے ہوئے حکومتی عہدہ داروں کے اس بات پر مجبور کریں کہ وہ عام شہریوں کو بغیر کسی جرم کے جیلوں میں بند کر کے انہیں سزائیں نہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲