ابنا: لی یوسیوا جی نے آج ایران کے شہر اصفہان میں صوبہ اصفہان کے ڈپٹی گورنر سے ملاقات میں بالخصوص دستکاری اور بنائی کی صنعت میں تعاون کے فروغ کا رجحان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین، سرمایہ کاری اور تعلیم کےشعبے میں صوبہ اصفہان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔اس موقع پر اصفہان کےگورنر نے کہا کہ یونسکو میں اصفہان کے تیرہ تاریخی آثار کے اندراج اور ایک ہزار چھ سو پچاس قومی آثار کے اندراج نے سیاحوں کے لئے مناسب راہ فراہم کی ہے۔ہمدانیان نے کہا کہ ایران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے۔
.......
/169