اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے گذشتہ 35 برسوں میں بڑے چیلنجوں کو مواقع ميں تبدیل کردیا اور آج سیاسی نقطۂ نظر سے ایران کا نظام، دنیا کا مستحکم ترین نظام شمار ہوتا ہے۔ سید محمد حسن ابوترابی فرد نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج ایسی پوزیشن میں ہے کہ دنیا کی چھ بڑي طاقتیں، توازن حاصل کرنے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کررہی ہیں۔ ابو ترابی فرد نے اسی طرح ایران کے علمی اقتدار اور جدید ٹکنالوجی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ٹکنالوجی، تمام جہات سے کامل ہے اور آج ایران، دنیا میں قابل فخر طاقت کا حامل ملک ہے۔ اور ایران نے سیاسی، دفاعی، سیکورٹی، سائنسی، ثقافتی اور اقتصادی میدانوں میں پائیدار سرمائے حاصل کئے ہیں اور یہی امر، دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ممتاز پوزیشن کے حصول کا سبب بناہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲