26 اپریل 2014 - 19:56
انتہا پسندی کی وجہ سے عالمی امن خطرے سے دوچار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مشترکہ انسانی میراث کی حفاظت و پاسداری کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے آج تھران میں یونسکو کے سیکریٹری جنرل "ایرینا بوکوا" کے ساتھ ملاقات کہا کہ تشدد و انتہا پسندی نے عالمی امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کے علاوہ، انسانیت کی مشترکہ ثقافت و میراث کو بھی نشانہ بنا رکھاہے۔ وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں "دنیا تشدد و انتہا پسندی کے خلاف" پرمبنی اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر کے جدّت عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس جدّت عمل کی منظوری کے ساتھ ملکوں اور عالمی و علاقائی اداروں و تنظیموں کے درمیان تشدد و انتہا پسندی کے خلاف مقابلے کے لئے تعاون میں فروغ آنا چاہیے۔ یونسکو کے سیکریٹری جنرل نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ساتھ یونسکو کے علمی و ثقافتی تعاون کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کو ثقافتی میراث کا حامل اہم ملک قرار دیا اور کہا کہ اگر چہ سیکیورٹی و اقتصادی مسائل عالمی سطح پر اہم مشکلات کے حامل ہیں لیکن ثقافتی و تہذیب و تمدن جیسے موضوعات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ان کی حفاظت بھی نہایت ہی ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲