اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد کے شمال مشرق میں الصناعہ اسٹیڈیم کلب میں انتخاباتی اجلاس کے اختتام پر تین بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم ۳۰ افراد شہید اور ۵۵ زخمی ہو گئے ہیں۔
اس حملے میں دھشتگردوں نے شیعہ حزب ’’عصائب اھل الحق‘‘ کو نشانہ بنایا گیا اور اس پارٹی کے اعلی عہدہ داروں کو شہید کرنے کی کوشش کی گئی لیکن شیخ قیس خز علی اور سید عمار حکیم حادثہ کے وقت اجلاس میں موجود نہیں تھے۔
اطلاعات کے مطابق سید حکیم اور خز علی حادثے کے کچھ ہی دیر پہلے اجلاس سے نکلے تھے جبکہ یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد واپس جا رہے تھے۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کو ایک ہفتے سے بھی کم دن باقی بچے ہیں۔








۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲