24 اپریل 2014 - 12:55
آیت اللہ ملکوتی دار فانی سے رخصت ہو گئے

ایران کے ایک مرجع تقلید بیماری کی وجہ سے آج اس دار فانی سے رخصت ہو گئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ملکوتی نے آج تہران کے ایک ہسپتال میں دار فانی کو الوادع کہہ دیا۔
آیت اللہ ملکوتی پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے تہران کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ بیماری سے صحت یاب نہ ہونے کی بنا پر آج دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ ملکوتی ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے سابق نمائندہ بھی رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲