اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال کی برسی کی مناسبت منعقدہ اس پروگرام میں موجود شعرا اور اقبال شناسوں نے، اسلامی تشخص، مسلمانوں میں خود اعتمادی اور امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت کو اقبال کے آثار کی ممتاز خصوصیات قراردیا۔ علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 1938 میں درافانی کو وداع کہا۔ آپ نے جوانی ميں قرآن حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ فارسی زبان اورعلم حکمت و فلسفہ بھی سیکھا اور پھر یونیورسٹیوں میں تدریس کی۔ علامہ اقبال نے فارسی زبان میں بھی ہزاروں اشعار کہے ہيں ان کے منظوم فارسی آثار میں اسرار خودی، رموز بیخودی، پیام مشرق، زبور عجم اور جاویدنامہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲