22 اپریل 2014 - 09:42
سپاہ پاسداران، انقلاب کی محافظ ہے : ابوترابی فرد

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے ڈپٹی اسپیکر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو انقلاب کی اقدار اور امنگوں کا طاقتور محافظ قراردیا ہے۔

ابنا: ایران کی مجلس شورائےاسلامی کے ڈپٹی اسپیکر محمد حسن ابو ترابی فرد نے ، سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر آج کے اجلاس میں کہا کہ سپاہ پاسداران، اسلامی انقلاب کا طاقتور بازو اور تمام شعبوں میں اسلامی جمہوری نظام کی حامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے فوج کے شانہ بشانہ ایران کو، امت مسلمہ کی عظمت اور قوت و اقتدار کےسمبل میں تبدیل کردیا۔ ابوترابی نے امید ظاہر کی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، زيادہ سے زیادہ ترقی کے سبب، دفاعی، فوجی، اور ثقافتی شعبوں میں اسلامی جمہوری نظام کے اقتدار میں اضافے کا باعث بنے گی۔ آج 22 اپریل، اسلامی جمہوریۂ ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کی پینتیسویں سالگرہ کا دن ہے۔

.......

/169