21 اپریل 2014 - 11:27
جوہری مذاکرات کے عمل کی وضاحت

نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری مذاکراتکار،گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ حتمی سمجھوتہ تیار کرنے میں سرگرم ہیں۔

ابنا: بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری مذاکراتکار،گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ حتمی سمجھوتہ تیار کرنے میں سرگرم  ہیں۔ انھوں نے اتوار کے روز ایران کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن میں اس کمیشن کے اراکین کو جوہری مذاکرات کے عمل اور تازہ ترین تبدیلیوں سے باخبر کیا۔انھوں نے کہا کہ جوہری شعبے میں ایران کو جوچاہیئے اسے اس نے حاصل کرلیا ہے اور اس وقت وہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے حامل ملک کی حیثیت سے مذاکرات کے عمل میں شرک ہوا ہے اور اس وقت حتمی سمجھوتے کی تیاری کی جارہی ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ اس جوہری سمجھوتے میں ایران کے جوہری حق کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔

.......

/169