21 اپریل 2014 - 09:21
بتول مصطفیۖ کو خراج عقیدت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جگر گوشہ لۖ حضرت فاطمہ الزہرا(س) کے یوم ولادت باسعادت پر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتول مصطفیۖ کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔

ابنا: پیروان ولایت نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت باسعادت پر عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) کی زندگی پوری دنیا کیلئے ایک عملی نمونہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے خواتین کو جگر گوشہ رسوۖل کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سیدالشہداء حضرت شبیر اور اسی طرح شبر کو انکی گود میسر ہوئی جس سے انہوں نے اسلام کو رہتی دنیا تک سرخ رو کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا(س) کو خراج عقیدت ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ انکے بتائے ہوئے راستے پر چلا جائے جو دونوں دنیا کیلئے کامیابی اور کامرانی کا واحد راستہ ہے۔

.......

/169

لیبلز