16 اپریل 2014 - 11:43
افغان فوج کے ہاتھوں طالبان کا ایک کمانڈر ہلاک

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان اور افغان فورس کے درمیان ہوئی جھڑپ میں طالبان کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان گروہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اس صوبے کے گورنر احمد نوید فروتن کا کہنا ہے کہ قاری محفوظ نامی طالبان گروہ کا یہ کمانڈر، بدخشاں کے علاقے بہارک میں افغان سیکیورٹی فورسیز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک جبکہ اس کے دو محافظ زخمی ہوئے اور چار دیگر کو گرفتار کرلیا گيا۔ان جھڑپوں میں افغان سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔دوسری جانب شمالی افغانستان کے صوبے جوزجان میں طالبان گروہ کا ایک شخص بارودی سرنگ بچھانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ شبرغان کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ملّا حبیب اللہ نامی طالبان گروہ کا یہ شخص بارودی سرنگ بچھا رہا تھا کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا۔افغان ذرائع کا دعوی ہے کہ ملّا حبیب اللہ، افغانستان میں کئی دہشتگردانہ حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے۔افغان پولیس نے ملّا حبیب اللہ کی ہلاکت کو طالبان گروہ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صوبے جوزجان میں غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود بدامنی پائی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲