15 اپریل 2014 - 14:24
 صدر : پابندیاں آئندہ چند ماہ میں ختم ہو جائيں گی

صدر نے آج ایران کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاہدان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ قدم بقدم ایٹمی مذاکرات کرتا رہے گا اور دنیا والوں پر ثابت کردے گا کہ ماضی میں ایران کے بارے میں جو کچھ کہا گیا تھا وہ سب غلط تھا۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لۓ کوشاں نہیں ہے لیکن وہ سائنسی اور ایٹمی ٹیکنالوجی میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ایران کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاہدان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ قدم بقدم ایٹمی مذاکرات کرتا رہے گا اور دنیا والوں پر ثابت کردے گا کہ ماضی میں ایران کے بارے میں جو کچھ کہا گیا تھا وہ سب غلط تھا۔
صدر مملکت نے مزید کہاکہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیاں آئندہ چند مہینوں کے دوران ختم ہو جائيں گی اور آئندہ برسوں کے دوران ملت ایران صوبۂ سیستان و بلوچستان سمیت سارے ملک میں ترقی و پیشرفت کا نظارہ کرے گی۔  
ڈاکٹر حسن روحانی نے اس عوامی اجتماع میں کہا کہ ایران کے تمام عوام بلاتفریق قوم  و مذہب اسلامی جمہوریہ ایران کے آئين کے مطابق مساوی شہری حقوق رکھتے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سیکورٹی کو صوبۂ سیستان و بلوچستان کا  سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن صوبے کے تمام لوگوں کا فرض ہے اور مسلح افواج سیستان و بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لۓ عوام کی مدد کریں گي۔

.......

/169

لیبلز