ابنا: پاکستان کا مسافر طیارہ جسے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اترنا تھا وہ طیارہ غلطی سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترگيا۔سعودی دارالحکومت کی بجائے بحیرہ احمر کے شہر میں مسافروں نے خود کو پاکراتارے جانے پر حیران و پریشان ہو گئے۔کمپنی کی طر ف سے مسافروں کو مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کی وضاحت نہیں دی گئی کہ فلائیٹ731 کس طرح 200سے زائد مسافروں کے ساتھ اعلان کردہ منزل سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دورمغرب کی طرف چلی گئی۔ پاکستانی کمپنی نے دارالحکومت تک مسافروں کی نقل و حمل کیلئے بسیں فراہم کی اور مسافروں کو خوراک اور مشروبات پیش کیے۔کچھ مسافروں میں یہ قیاس آرائیاں پائی گئی کہ فلائیٹ کی پروازجدہ کے لئے ہی شیڈول کی گئی تھی۔ بعض ذرائ کے مطابق ممکن ہے پاکستانی حکومت نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے سعودی تحفہ کے بدلے کوئي قیمتی تحفہ ارسال کیا ہو اور اس تحفہ کو پیش کرنے کی خاطر پاکستانی پائلٹ نے جہاز جدہ میں اتار دیا ہو۔
.......
/169