اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں اہلسنت و الجماعت کے مقامی عہدیدار اور پولیس قومی رضاکار سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کراچی میں ڈرگ روڈ کے قریب کینٹ بازار میں واقع ایک مٹھائی کی دکان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس سے دکان میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے،، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، ادھرایف بی ایریا کے علاقے دستگیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جب کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 51 بی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس قومی رضاکار بھی جاں بحق ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲