اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق جمعیت الوفاق کے رہنما ہادی موسوی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے دو سو بیس مرتبہ شہریوں کے گھروں پر حملے کرکے ایک سو ستائيس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت وفاق ہر مہینے آل خلیفہ کی تشدد پسند کاروائيوں کی رپورٹ پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت ہر پرامن مظاہرے پر حملہ کرتی ہے جس میں کئي افراد زخمی اور گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ملت بحرین کی تحریک کو تین سال کا عرصہ گذررہا ہے۔ ملت بحرین نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز کارروائيوں کے باوجود کامیابی تک اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲