10 اپریل 2014 - 13:02
عراقی قوم عام انتخابات میں بھرپور شرکت کرے

مجلس اعلاے اسلامی عراق کے سربراہ نے عراقی قوم سے عام انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: سید عمار حکیم نے کہا کہ مراجع کرام نے فرمایا ہے کہ عوام انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے شعور وآگہی کے ساتھ اھل امید وار کو ووٹ دیں۔ سید عمار حکیم نے اتحاد اور قومی جوش و جذبے کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسی میں عراقی قوم کا روشن مستقبل مضمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی قوم کو اتحاد و یکجہتی اور باہمی تعاون کے زیر سایہ بحرانوں کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
سید عمار حکیم نے بعث پارٹی کی واپسی اور نئے لباس میں اس کالعدم پارٹی کے سامنے آنے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عراق ہرگز ماضی کی طرف لوٹ کرنہیں جائے گا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم عراقیوں سے اپیل کی کہ انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے عراق کی تعمیر نو میں حصہ لیں۔ عراق میں تیس اپریل سے پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔

.......

/169

لیبلز