10 اپریل 2014 - 12:42
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی میزائل توانائي میں اضافہ

صیہونی حکومت کے ایک سابق وزیر نے کہا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی میزائل توانائي میں اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  صیہونی اخبار معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ سابق وزیر انٹلیجنس دان مریدور نے ہرتزلیا اسٹراٹیجیک اسٹڈیز سنٹر میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر اسرائيل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیاں نئي جنگ شروع ہوتی ہے تو اسرائيل کی فضائیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے گی۔ اس صیہونی وزیر نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں کے میزائل اسرائیل کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں کیونکہ ان میزائلوں کی اب جدید کاری ہوچکی ہے۔ واضح رہے تحریک حماس نے کچھ دنوں قبل اپنے پہلے دور مار میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس سے صیہونی حکومت کو شدید تشویش لاحق ہوچکی ہے۔ حماس نے اپنے میزائل کا تجربہ غزہ کے ساحلوں پر کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز