10 اپریل 2014 - 12:23
مراکش کے آٹھ سو دھشتگرد شام میں موجود

مراکش کے آٹھ سو سے زیادہ دہشتگرد شام میں حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انٹر نیٹ پر شائع ہونے والے مراکش کے اخبار ہسپرس میں آیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق شام کی حکومت کے خلاف لڑنے والے مراکش کے دہشتگردوں کی تعداد آٹھ سو سے زیادہ ہے جن میں سے ایک سو بیس افراد شام کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران مارے جا چکے ہیں۔ لاذقیہ شہر کے مضافات میں ہونے والی حالیہ جھڑپ میں ساٹھ مراکشی شہری ہلاک  اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مراکش کے سیکیورٹی اداروں نے شام جانے والے اپنے ملک کے افراد پر نظر رکھنے کے لۓ اپنے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔ ان مراکشی شہریوں نے شام کی حکومت کے خلاف کارروائیاں انجام دینے کے بعد اپنے ملک واپس لوٹنا شروع کر دیا ہے جبکہ بعض ترکی فرار کر گئے ہیں جہاں سے نہ تو وہ شام میں واپس داخل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے ملک واپس جاسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲