10 اپریل 2014 - 11:09
مذاکرات کا تیسرا دور، مسودے کی تیاری شروع

ویانا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام کے ساتھ ہی دونوں فریقوں کی جانب سے جامع سمجھوتے کے مشترکہ مسودے کی تدوین کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزراء خارجہ نے ویانا میں آج صبح باقی ماندہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کا آغاز کیا اور ایک دوسرے کے مواقف کا جائزہ لینے کے بعد مشترکہ جامع سمجھوتے کے مسودے کی تدوین شروع کر دی ہے ۔
ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کاروں نے ویانا میں چار گھنٹے کے مذاکرات کے بعد تیسرے مرحلے کے مذاکرات کو اختتام تک پہنچایا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مذاکرات کے اس مرحلے میں ابھی تک ہونے والی تمام گفتگو اور باقی ماندہ مسائل کا جائزہ لیا گیا  ہے اور امید ہے کہ جامع سمجھوتے کے مشترکہ مسودے کی تدوین کا عمل شروع ہوجائے گا۔

.......

/169