9 اپریل 2014 - 14:40
فلسطین اسرائیل مذاکرات، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے بارے ميں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی شرکت سے شروع ہوگيا ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق مراکش کے وزیر خارجہ صلاح الدین مزوار نے اس اجلاس کے آغاز میں اس بات کا ذکر کرتےہوئے کہ اجلاس کا موضوع،  فلسطینی انتظامیہ کی حمایت اور اسرائيل کے ساتھ سازباز مذاکرات کا جائزہ لینا ہے کہا کہ مذاکرات کے بارے ميں امریکہ کی کوششوں اور اس ملک کے ثابت موقف کے باوجود، اسرائیلی فریق ، مذاکرات کو چیلنج سے دوچار کرنے پر تلا ہوا ہے۔  مراکش کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اس بات پر تاکید کرتا ہوں کہ عرب لیگ ، مشرق وسطی ساز باز مذاکرات کی حمایت کرتی ہے اور اس کی مدت میں مزید توسیع بے نتیجہ رہے گي ۔  

.......

/169