اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم نیوز کے مطابق شامی ٹی وی چینل نے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صوبہ دمشق کے مختلف شہروں مزہ، عفیف، شاقور، مزرعہ، میدان، صحنایا، ھرجلہ، عرطوز اور مساکن دیماز کے شہریوں نے ان مظاہروں میں اپنے ملک، فوج اور سیکیورٹی فورسز کی حمایت میں نعرے لگائے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ کامیابی اور کامرانی نزدیک ہے اور ہمارا ملک جلد ہی اپنی عادی حالت میں واپس لوٹ آئے گا۔ اس مظاہرے میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ ہم اپنی فوج سے یکجہتی کا اظہار کرنے سڑکوں پر نکلے ہیں اور اپنے صدر اور فوج کی حمایت اپنے کون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے۔ ادھر حلب میں بھی فوج کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بشار اسد کی تصویریں اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شام کی فوجوں اور باش اسد کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲