31 مارچ 2014 - 11:52
صدر روحانی جزیرہ کیش کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج جزیرۂ کیش کا اپنا دو روزہ دورہ شروع کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی  نے آج جزیرۂ کیش کا اپنا دو روزہ دورہ شروع کیا۔ جزیرۂ کیش، خلیج فارس میں واقع ہے جو ایک تفریحی صنعتی جزیرہ مانا جاتا ہے۔ صدر مملکت  کے اچانک کیش ایرپورٹ پر پہنچنے سے ایر پورٹ پر موجود عوام،گرچہ تعجب میں پڑگئے لیکن انہوں نے بڑی محبت اور خلوص سے اپنے صدر کا استقبال کیا۔ صدر مملکت جناب حسن روحانی نے کیش میں بچوں کے اسپتال کا بھی دورہ کیا اور بعض بیماروں کی عیادت کی۔ صدر نے بیماروں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا بھی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲