اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر "اسحاق جھانگیری" کے "یونس قانونی" کے نام مبارکبادی پیغام میں آیا ہے کہ آپ کی صلاحیتوں اور توانائیوں کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے اور دونوں ملکوں کی قوموں میں دوستی و محبت کی فضاء برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ "یونس قانونی" 9 مارچ کو اس ملک کے نائب صدر "محمد قسیم فہیم" کے انتقال کے بعد اس ملک کے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ "یونس قانونی" کا انتخاب ایسی صورت حال میں ہوا ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات 5 اپریل 2014 کو ہو رہے ہیں اور 60 دن بعد افغانستان کی حکومت منتخب ہونے والے صدر کو منتقل ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲