27 مارچ 2014 - 19:30
لبنان میں تکفیری سرغنہ ہلاک

لبنان میں ایک تکفیری دہشتگرد سرغنہ ہلاک کردیا گيا ۔

ابنا:  لبنان کے ٹی وی چینل المیادین کے مطابق لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سامی الاطرش نامی تکفیری دہشتگرد سرغنہ جس پر لبنان میں متعدد دہشتگردانہ کاروائيوں کے الزام ہیں، ہلاک ہوگیا ہے۔ الاطرش پر الزام ہے کہ اس نے عرسال کے سرحدی علاقے وادی حمید میں کئي دہشتگردانہ کاروائياں کی ہیں جن میں متعدد فوجی مارے گئے تھے۔ اس دہشتگرد نے بیروت میں حملوں کے لئے کئي گاڑیاں گولہ بارود سے بھر کر بھیجی تھیں، جن  سے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملے کئے گئے ہیں۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد شام میں پے درپئے شکستوں کے بعد اب عراق اور لبنان کا رخ کررہے ہیں اور ان علاقوں میں نہتے عوام کو اپنی وحشیانہ دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲