24 مارچ 2014 - 19:30
اقوام متحدہ میں جشن نوروز

اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، افغانستان، ہندوستان، قزاقستان، پاکستان، تاجیکستان، ترکمنستان، ازبکستان، آذربائیجان اور ترکی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں عید نوروز کا جشن منایا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق اس جشن میں نیویارک میں مقیم ایرانیوں اور متعدد ملکوں کے سفیروں اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اس جشن میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل یان الیاسون نے صدیوں سے چلے آرہے جشن نوروز کے بارے میں تقریر کی۔ اس جشن سے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غلام حسن دہقانی نے بھی خطاب کیا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ افغانستان کے ایوان صدر میں جشن نوروز منعقد کیا جارہا ہے۔ کابل کے ایوان صدر میں ہونے والے اس جشن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب سات فروردین مطابق ستائيس مارچ کو منعقد ہوگی۔ اس سال افغانستان، جشن نوروز کا میزبان ہے۔ جشن نوروز ہر سال کسی ایک ایسے ملک میں ہوتا ہے جو فارسی تہذیب  و ثقافت کے قلمرو میں آتے ہیں۔ ......./169