24 مارچ 2014 - 19:30
جی ایٹ کے اجلاس میں روس کی شرکت پر پابندی

گروپ ایٹ کے آئندہ سربراہی اجلاس میں روس کی شرکت پر پابندی لگا دی گئی۔

ابنا: یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے سات ثروت مند ملکوں کے سربراہوں نے پیر کے روز یہ فیصلہ کیا ہے کہ روس کے توسط سے جزیرہ نمائےکریمیا  کو خود سےملحق کئے جانے کے خلاف تادیبی کاروائی کے طور پر گروپ ایٹ کے آئندہ سربراہی اجلاس میں روس کی شرکت کی اجازت نہيں ہوگی۔ ہیگ سے فرانس پریس کے مطابق یورپی کمیشن کے سربراہ ہرمن وان رومپی نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ یوکرین کے بحران سے متعلق کل ہیگ میں اوباما کی درخواست پر گروپ سیون کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ جون کے مہینے میں سوچی میں ہونے والے گروپ ایٹ کے اجلاس میں شرکت نہ کریں اور اس اجلاس کا انعقاد روس کے بجائے بریسلز میں کیا جائے۔......./169