ابنا: ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ، ترکی کے وان شہر میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے دوران محمد جواد ظريف نے اپنے آذربائيجاني ہم منصب المار محمد ياروف کے ساتھ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں توسیع پر زور دیا .جواد ظريف نے علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور انتہا پسندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس خطرے پر قابو پانے کے لئے ایران اور آذربائيجان سمیت علاقے کے تمام ممالک کے درمیان تعاون کا مطالبہ کیا.اس ملاقات میں آذربائيجان کے وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے اعلی وفود کی ایک دوسرے ممالک کے دوروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کی ضرورت ہے ......../169
14 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513994
ایران کے وزیر خارجہ نے تہران اور باکو کے درمیان تعلقات میں توسیع پر زور دیا ہے .