14 مارچ 2014 - 20:30
ظریف : ایران کا ایٹمی مسئلہ قابل حل ہے

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے ایٹمی مسئلے کو قابل حل قراردیا ہے ۔

ابنا: جناب محمد جواد ظریف نے ، جو ایران ، ترکی اور جمہوریۂ آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے شہر وان گئے ہوئے تھے ، کل ترکی کے "آخبر"  چینل کے ساتھ گفتگو میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے عمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات بہتر طور پر آگے بڑھ رہے ہیں البتہ بعض دشوار مسائل ہيں کہ جس کے لئے نیک نیتی کی ضرورت ہے ۔جناب ظریف نے مزید کہا کہ ایران ، ایٹمی مسئلے کے حل ہوجانے سے  ، انقرہ کے ساتھ تجارتی لین دین کو تیس ارب ڈالر تک پہنچانے کے اپنے ہدف کو پالیگا ۔ جناب ظریف نے شام کے تعلق سے ایران اور ترکی کے درمیان پائے جانے والے نظریاتی اختلافات کے بارے میں کہا کہ تہران اور انقرہ شام کی تبدیلیوں کے بارے ميں بعض مسائل میں مفاہمت رکھتے ہيں اور دونوں فریق شام کے بحران کے خاتمے کے لئے سیاسی راہ حل کے حصول پر تاکید کرتے ہیں ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی اور اسرائیل کے تعلقات میں بہتر ی کے حوالے سے بھی کہا کہ ایران کا خیال ہے کہ حکومت اسرائیل علاقے کے لئے سب سے بڑا خطرہ شمار ہوتی ہے جو فلسطینی عوام کے حقوق پامال کررہی ہے اور ایٹمی نیز کیمیاوي ہتھیار رکھنے کےساتھ ہی جارحانہ فطرت کی حامل ہے ۔......./169