ابنا: شام کے 8 دوست ممالک کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہوں نے ایک بیان جاری کر کے دہشت گردوں کو شام میں ہتھیار نہ بھیجنے کی درخواست کی ہے . شام کے دوست ممالک کے پہلے اجلاس میں شام کے بحران کے سفارتی حل کا مطالبہ کیا گیا . اس کانفرنس میں دہشت گردی سے مقابلے، شام کے بحران زدہ عوام کو انسانی امداد بھیجنے اور قومی مذاکرات کی بنیاد پر اس بحران کے حل پر زور دیا گیا ہے۔تہران میں بدھ کو ختم ہونے والے اس کانفرنس کے منشور میں شرکاؤں نے شام میں کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی . اس منشور میں تمام علاقائی ممالک خاص طور شام کے ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی جیسی لعنت کے بارے میں واضح اور فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔......./169
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513652
شام کے دوست ممالک نے اس ملک میں سرگرم دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی سپلائی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔