ابنا: الصوت المنامہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ "یوسف المحافظہ" نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے گذشتہ رات اس ملک کے علاقوں عکر ، نویدرات ، سند ، بار بار ، القریہ اور بنی جمرہ سے بغیر عدالتی حکم کے گیارہ بحرینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ چند روز قبل بھی آل خلیفہ کے کارندوں نے بنی جمرہ اور سنابس کے علاقوں سے تین بحرینی جوانوں کو گرفتار کیا تھا۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ بحرین کی ایک عدالت نے بحرینی قیدیوں کو شکنجے دینے کے الزام سے ، اس ملک کے ایک پولیس اہل کار کو بری کردیا ہے۔ دوسری جانب بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے بحرینی عوام کو غیر قانونی طور پر گرفتار کررہے ہیں اور ان کو جیلوں میں شکنجے بھی دیئے جارہے ہیں۔
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513647
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے اپنی تسلط پسندانہ پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے گیارہ بحرینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔