ابنا: بحريني عوام نے ايک بار پھر مختلف علاقوں منجملہ جزيرہ سترہ ،الديہ اور توبلي ميں آل خليفہ کے خلاف مظاہرے کئے اور سياسي قيديوں کي رہائي کے مطالبے کو ايک بار پھردوہرايا - مظاہرين نےاپنے مطالبات کے پورے ہونے تک، عوامي تحريک کے جاري رہنے پر زور ديا - مظاہرين ايسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہواتھا کہ ہم نے اپنے حقوق کي بازيابي کے لئے پرامن راستے کا انتخاب کيا ہے -آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے مظاہرين پر حملہ کرکے ان کے خلاف آنسوگيس کا استعمال کيا - توبلي ميں مظاہرين پر حکومتي افواج کے حملے ميں کئي افراد زخمي ہوئے ہيں- واضح رہے کہ بحريني عوام کي پرامن تحريک فروري دوہزار گيارہ سے جاري ہے جس ميں بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں کے ہاتھوں اب تک سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں۔......./169
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513101
بحرين ميں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -