ابنا: صہیونی حکومت کے اخبار "ھاآرتض" نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے بیت المقدس کے فلسطینی آبادی والے علاقوں شعفاط ، راس خمیس ، راس شحادہ اور ضاحیہ السلام میں پینے کا پانی بند کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ علاقے صہیونی حکومت کی بلدیہ کے کنٹرول میں آتے ہیں اور حائل دیوار نے اس علاقے کو شہر سے علحیدہ کردیا ہے۔ اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی آبادی والے ان علاقوں میں شہری سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ان علاقوں کے عوام سخت ترین حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ ان علاقوں میں تقریبا اسی ہزار افرد آباد ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں کی گاڑی نے الخلیل کے علاقے میں ایک فلسطینی بچے کو کچل دیا ہے جس کی بنا پر یہ فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512474
صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں آباد فلسطینیوں کے چند علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی بند کر دی ہے۔