ابنا: كیتھرين ایشٹن کے ساتھ یورپ کا ایک اعلی سطحی اقتصادی اور سیاسی وفد بھی ہے. تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر ایشٹن کا استقبال ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچي نے کیا ۔ كیتھرين ایشٹن، وزیر خارجہ محمد جواد ظريف کی دعوت پر تہران کا دورہ کر رہی ہیں ۔وہ اپنے اس دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی ، وزیر خارجہ جواد ظريف اور دیگر اعلی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔......./169
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512190
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ كیتھرين ایشٹن تہران پہنچ گئی جہاں وہ اس ملک کے اعلی حکام سے دو طرفہ، بین الاقوامی اور جوہری موضوع پر تبادلہ خیال کریں گی .