5 مارچ 2014 - 20:30
یمن میں الحوثی جماعت کی جانب سے امن پسندی کا مظاہرہ

یمن میں الحوثی گروہ نے امن پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیار اس ملک کی حکومت کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: یمن میں الحوثی گروہ نے امن پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیار اس ملک کی حکومت کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب کے اخبار عکاظ نے یمن کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے، کہ جس نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے، لکھا ہے کہ یمن میں الحوثی گروہ نے اپنے ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیاروں کو یمن کی حکومت کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔یمن میں الحوثی گروہ کی جانب سے یہ پرامن اقدام، ایسی صورت میں عمل میں آیا ہے کہ یہ گروہ، حالیہ مہینوں کے دوران ایسے سلفی و تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرتا رہا ہے کہ جنھیں سعودی عرب کی ہمہ جہتی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ یمن میں الحوثی اور تکفیری گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں فریقین کے سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲