4 مارچ 2014 - 20:30
روسی وزیر خارجہ: یوکرین کے بارے میں روس کا موقف تبدیل نہیں ہو گا

روس کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ یوکرین کے بارے میں ماسکو کا موقف دھمکیوں سے تبدیل نہیں ہوگا۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے یوکرین میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالےسے روس کے ٹھوس موقف پر تاکید ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے اس ملک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دہمکی اور مغربی حکام کے ہونے والے پے درپے اجلاسوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہمکیاں یوکرین کے حوالے سے ماسکو کے ٹھوس موقف میں کسی قسم کی تبدیلی پیدا نہیں کرسکتیں۔یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی یوکرین کے بارے میں اپنے ملک کے ٹھوس موقف پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین میں جو بھی تبدیلی رونما ہو وہ قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔ روس کے صدر نے ماسکو مین ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین میں فوج کا استعمال مکمل طور پر قانونی ہے اور کریمیا کے علاقے کے عوام کو ہی اپنی سرنوشت کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔......./169