4 مارچ 2014 - 20:30
بغداد میں پانچ بم دھماکے، ۱۲ افراد شہید

عراق کے دارالحکومت بغداد میں پانچ بم دھماکوں میں بارہ افراد شہید ہوگئے۔

ابنا: العراقیہ نیوز چینل کے مطابق عراق کے مختلف علاقوں میں ہوئے پانچ بم دھماکوں میں جن میں شیعہ بستیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۱۲ افراد شہید ہو گئے ہیں یہ دھماکے، آج بغداد کے مختلف علاقوں میں ہوئے جن میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے اور وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صوبے صلاح الدین کے سیکیورٹی ذرائع نے سامراء کے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 73  افراد اعلان کی ہے۔ صوبۂ صلاح الدین کے سیکیورٹی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ  کل سامرا کی مقامی کونسل کی عمارت کے سامنے دہشت گردانہ حملے اور سیکیورٹی فورسیز کے ساتھ دہشت گردوں کی جھڑپ میں 52 افراد زخمی ہوگئے اور 32 گاڑیاں بھی نذرآتش ہوگئيں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے اکثر کا تعلق صوبے الانبار کے پناہ گزینوں سے ہے جو مقامی کونسل سے سرکاری امداد وصول کرنے گئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲