4 مارچ 2014 - 20:30
امریکی غلطی ،علاقےکو اس کےلئے جہنم بنا سکتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے علاقے میں امریکی فوجیوں کے ہر قسم کے بحرانی اقدامات کی بابت خبردار کیا ہے۔

ابنا:  فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل "سید مسعود جزائری" نے آج فوجی آپشن کے میز پر موجود رہنے کے حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما کے دوبارہ دہمکی آمیز بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکی فوجیوں کی تعداد اور ان کے اثرانداز ہونے کے حوالے سے اوباما کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔  اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ علاقے میں موجود تمام امریکی فوجی ، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے جال میں ہیں، اور اگر امریکہ کسی غلطی کا مرتکب ہوا تو یہ علاقہ امریکہ کے لئے ایک جہنم میں تبدیل ہوجائے گا۔ جنرل "سید مسعود جزائری" نے کہا کہ امریکی حکام جھوٹے دعوے ، امریکی عوام پر آشکارہ ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲