ابنا: صہیونی ریاست کی عدالتوں کو حال میں اس حکومت کے حکام اور رہنماؤں اور حتی خاخاموں کے حوالےسے مالی بد عنوانیوں کے کیسوں کا سامنا ہے۔ لبنانی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے حکام اور رہنماؤں اور اعلی شخصیتوں کی مالی بد عنوانیوں نے اس حکومت کو اپنی لپیٹ میں رکھا ہے اور کوئی دن ایسا نہیں کہ اس حکومت کو کوئی عہدیدار اور خاخام مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار نہ ہوتا ہو۔انجام پانے والی تحقیقات کی بنیاد پر صہیونی ریاست میں بلیک منی سے حاصل ہونے والی آمدنی تقریبا سات ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔قدس یونیورسٹی کے پروفیسر "احمد رفیق عوض" نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست دنیا میں بدعنوان ترین حکومت کے عنوان سے پہنچھانی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست میں مالی بدعنوانی کی لعنت اس حکومت کے سماج کے ڈھانچے کو تباہ کردے گي اور یہ لعنت اس حکومت کی تشکیل سے لیکر اب تک صہیونی ریاست کے دامن گیر ہے۔......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511084
صہیونی ریاست کے حکام اور اس حکومت کے خاخاموں کے درمیان مالی بد عنوانی کے فروغ نے صہیونی معاشرے کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔