3 مارچ 2014 - 20:30
مجلس خبرگان کے پندرہويں اجلاس

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ مزاحمتي اقتصاد آئندہ برسوں ميں ايراني معيشت کو ترقي وپيشرفت کي بلنديوں پر پہنچادے گي -

ابنا: صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحاني نے منگل کو مجلس خبرگان کے پندرہويں اجلاس ميں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتي اقتصاد ايران کي معيشت کي بنيادوں کو اس قدرمستحکم بنائے گي کہ مختلف حالات ميں ملک اپنا راستہ جاري رکھ سکےگا اور ايران کے دشمن ايراني عوام کي ترقي و پيشرفت کي راہ ميں کوئي رکاوٹ نہيں کھڑي کرسکيں گے -صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے مجلس خبرگان کے اجلاس ميں  مزاحمتي اقتصاد کے ساتھ ساتھ ايران کے ايٹمي موضوعات پر بھي بيان ديتے ہوئے کہا کہ ايران کے ايٹمي حقوق کي حفاظت کے سلسلے ميں معمولي سي بھي تشويش کي بات نہيں ہےانہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي حکومت کسي بھي قيمت پر ايٹمي معاملے ميں اپنے حقوق سے سر موبھي پيچھے نہيں ہٹے گي -اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ ايراني عوام کے حقوق کي بازيابي کے ساتھ ساتھ ملت ايران کے حق ميں ہونے والے ظلم اور پابنديوں کا بھي خاتمہ کيا جائے گا -صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اعتماد سازي کے دائرہ کار ميں اپني پرامن ايٹمي سرگرمياں جاري رکھے گا تاکہ بہانے تلاش کرنےوالے ممالک عالمي رائے عامہ اور عالمي ادارے اور ديگر حلقوں کو ملت ايران کے خلاف نہ  کرسکيں -صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے ايران کے خلاف بعض امريکي حکام کي دھمکيوں کے بارے ميں کہا کہ اس طرح کے بيانات حقيقت سے بہت دور ہيں اور آج دنيا کے سبھي ممالک ايران کی کاميابي اور ترقي اور اس کي طاقت کا اعتراف کرتے ہيں -انہوں نے کہا کہ دنيا کے ملکوں کو اس بات کا بخوبي اعتراف ہے کہ ايران نے تمام تر غيرقانوني اور غلط دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کيا ہے -اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ مذاکرات کرنےوالي ايراني ٹيم کے ارکان کي نيک نيتي پر پورا اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مقابل فريق بھي نيک نيتي اور سياسي ارادے کا مظاہرہ کرے تو بہت ہي مختصر عرصے ميں حتمي چھے مہينے سے بھي کم وقت ميں ايٹمي معاملے پر حتمي سمجھوتہ ہوسکتا ہے-...../169