3 مارچ 2014 - 20:30
ایران کی سرگرم سفارتکاری، وزیر خارجہ اور اسپیکر غیر ملکی دورے پر روانہ

وزیر خارجہ محمد جواد ظريف سرکاری دعوت پر جاپان اور انڈونیشیا کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا ہے کہ اپنے جاپانی اور انڈونیشيائی ہم منصبوں کے سرکاری دعوت پر جواد ظريف، جاپان اور انڈونیشيا کا دورہ کر رہے ہیں۔ مرضیہ افخم نے بتایا کہ وزیر خارجہ جواد ظريف 4 اور 5 مارچ کو ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب سمیت جاپان کے دیگراعلی حکام سے ملاقات کریں گے . انہوں نے کہا کہ اسی طرح 6 اور 7 مارچ کو وزیر خارجہ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ اور صدر سے ملاقات کریں گے جن میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا .دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ آج جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ وہ اپنے اس دورے میں جنوبی افریقہ کے علاوہ براعظم افریقہ کے ایک اور ملک کانگو کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورۂ افریقہ میں جنوبی افریقہ اور کانگو کے اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ یہ تین روزہ دورہ، جنوبی افریقہ اور کانگو کے پارلیمانی اسپیکروں  کے دورئے ایران کے جواب میں ان ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کی دعوت پر انجام پارہا ہے۔......./169